9 اپریل 2013 - 19:30
ترکی میں نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں شہریوں نے نیٹو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیٹو سے ترکی کے نکلنے کا مطالبہ کیا ۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امپریالیزم اور نیٹو کے خلاف سرگرم کئی غیرسرکاری تنظیموں کی کال پر گالاتسرای میدان میں ہونیوالے اس احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے نیٹو اور امپریالیزم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور ترکی کے نیٹو سے نکلنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کے ترجمان "بصری اوزگور " نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام نیٹو کے سپاہی نہیں بننا چاہتے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ ترکی کے عوام اپنے علاقے میں جنگ نہیں چاہتے اور وہ نیٹو اور امپریالیزم کے خلاف ہیں۔ "بصری اوزگور " نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  نیٹو امپریالیزم کا آلۂ کار ہے اور خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے درپے ہے مزید کہا کہ نیٹو کی سازشوں کے خلاف جو صہیونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنےکےلئے ہورہی ہیں تحریک جاری رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲